Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں:شیخ السدیس

زائرین سماجی فاصلے کے اصول اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے مبارک باد دیتے ہوئے عمرہ زائرین اور حرم مکی شریف میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شیخ السدیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے خطاب میں مزید کہا ’ماہ مبارک کا آغاز ہو چکا ہے مگر دنیا بھر کورونا کی وبا کی لیپٹ میں ہے ایسے میں ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کرے تاکہ وبائی اثرات سے بچاجاسکے‘۔

عمرہ زائرین کےلیے ’توکلنا ‘ پربھی پرمٹ کی سہولت جاری کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

شیخ السدیس نے مزید کہا حرمین شریفین آنے والوں کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کے اہلکاروں سے بھرپورتعاون کریں اور نظم وضبط کا خیال رکھتے ہوئے مقررہ ضوابط پرعمل کریں  تاکہ خود اور دوسروں کی صحت متاثر نہ ہواور اس وبا کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔
امور حرمین شریفین کے سربراہ نے کورونا کی وبا کے حوالےسے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ اس وبائی مرض سے محفوظ ہو سکیں۔ انہوں نے حرم شریف میں باجماعت نماز کے لیے آنے والے اور عمرہ زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے مقرکردہ ضوابط جن میں اہم ترین سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کا استعمال ہے پرہرصورت میں عمل کیاجائے علاوہ ازیں ہاتھوں کو صاف رکھیں جس کےلیے جراثیم کش محلول حرم شریف میں جگہ جگہ فراہم کیاگیاہے۔
واضح رہے گزشتہ برس رمضان المبارک کے دوران کورونا کی وبا کے باعث مملکت میں کرفیو اور لاک ڈاون تھا جس کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
رمضان المبارک میں مملکت کے ہرشہر و قصبے سے شہری اور غیر ملکی عمرہ کی ادائیگی کےلیے آتے ہیں جبکہ بیرون ملک سے بھی لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین کی رمضان المبارک میں آتے ہیں مگرامسال کورونا کی وجہ سے اندرون ملک سے ہی محدود پیمانے پرلوگوں کو عمرہ کی اجازت دی جاتی ہے۔

گزشتہ برس رمضان میں کورونا کے سبب مکمل کرفیو نافذ تھا(فوٹو،ٹوئٹر) 

اندرون مملکت سے عمرہ کرنےوالوں کے لیے ’اعتمرنا‘ اور توکلنا‘ ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہےعلاوہ ازیں مسجد الحرم میں نماز باجماعت کی ادائیگی کےلیے بھی پرمٹ کا حصول لازمی ہوتا ہے ۔

شیئر: