Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ہائی سپیڈ ٹرین ایک سال بعد دوبارہ چلنے لگی

کورونا وائرس کے باعث حرمین ٹرین کا آپریشن معطل تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی حرمین ہائی سپیڈ ریلوے ( ایچ ایچ آر) ایک سال سے زیادہ بندش کے باعث بدھ سےم دوبارہ چلنے لگی ہے۔
کورونا وائرس اور جدہ ریلوے سٹیشن پر آتشزدگی کے باعث حرمین ٹرین کا آپریشن معطل تھا۔
عرب نیوز کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور مسافروں کو اعلیٰ خدمات کی فراہمی کے لیے ملازمین کی کوششوں کی تعریف کی۔

ٹرینوں کو زیادہ تحفظ اوربہترین معیار کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

شہزادہ فیصل بن سلمان نےاس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی بہت اہم ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی( پی ٹی اے) کے چیئرمین رمیح بن محمد الرمیح نے کہا کہ اتھارٹی حج و عمرہ سیزن کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ سفر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ٹرینوں کو زیادہ تحفظ اور بہترین معیار کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔
حرمین ٹرین مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سٹیشن کے درمیان چلے گی اور یہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے گزرے گی۔

شیئر: