سعودی عرب میں محکمہ لیبر کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھریلو سٹاف کی بھرتی کرتے وقت وہ غیر رجسٹر شدہ لیبر ایجنٹس سے دور رہیں۔
عرب نیوز کے مطابق الاقتصادیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ سٹاف کی بھرتی سرکاری چینلز اور یونیفارم کنٹریکٹ سسٹم کے تحت کی جائے۔
وزارت لیبر کی جانب سے علیحدہ طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ رہائشی لیبر سیکٹر میں رجسٹر نہ ہونے والی ایجنسیوں کے اشتہارات سے باخبر رہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ رجسٹر شدہ کمپنیوں کی فہرست ’مساند‘ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ خطے میں لاکھوں غیر ملکی گھریلو ملازمین گھروں کے اندر کام کر رہے ہیں اور ان میں سے بڑی تعداد غیر رجسٹر شدہ ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی کیے گئے ہیں۔