Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چینل تاریخی مساجد پر پہلی دستاویزی فلم دکھائے گا

سعودی عرب کی دس علاقوں کی تیس مساجد کا تعارف کرایا جائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ٹی وی چینل سے رمضان کے دوران مملکت میں تاریخی مساجد پر دستاویزی پروگرام دکھایا جائے گا۔
30 قسطوں میں سعودی عرب کی دس علاقوں کی تیس مساجد کا تعارف کرایا جائے گا۔ یہ وہ مساجد ہیں جن کی اصلاح و مرمت شہزادہ محمد بن سلمان کے پروگرام کے تحت کی گئی ہیں۔
ولی عہد نے مملکت کی تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کا بڑا پروگرام شروع کررکھا ہے اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی چینل سے تاریخی مساجد پر دستاویزی پروگرام ہر روز شام چھ بجے دکھایا جائے گا جبکہ ہر رات چار بجکر چالیس منٹ پر اسے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔  
یہ پروگرام دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے اس  کے ذریعے تاریخی مساجد پر دستاویزی پروگرام کیا جارہا ہے۔ اس میں مملکت کے مختلف علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔ 
ہر قسط میں ساٹھ سے 1432 برس پرانی مساجد میں سے کسی ایک کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی۔ بتایا جائے گا کہ سب سے پہلے کب مسجد میں نماز شروع ہوئی اور اصلاح و مرمت کے بعد کب اس میں نماز بحال ہوئی۔

پروگرام میں مسجد کے فن تعمیر پر بھی روشنی ڈالی جائے گی(فوٹو ایس پی اے)

اس پروگرام میں مساجد سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویو بھی ہوں گے۔پروگرام میں مسجد کے فن تعمیر پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ قدیم مساجد میں نمازیوں کے لیے مختلف سہولتوں کا تعارف بھی ہوگا۔ 
تاریخی مساجد کو جدید خطوط پراستوار کرنے والے محمد بن سلمان منصوبے کے تحت مملکت کی 130 تاریخی مساجد پر کام ہوگا۔ ان میں سے اب تک 30 مساجد کی اصلاح و مرمت ہوچکی ہے۔

شیئر: