اب تک کورونا سے 1545 اموات ہوچکی ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 1928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1614 مریض صحت یاب ہوئے ہیں- کورونا سے 4 اموات ہوئی ہیں-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق کورونا کے نئے مریض جمعرات کو 1928 ریکارڈ ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی ہے- اسی طرح 4 اموات کے بعد کل تعداد 1545 ہوگئی جبکہ 1614 مریضوں کی شفا یابی کے بعد کل تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 12 ہوگئی ہے-
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 31 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 91 ہزار 882 کورونا ویکسین کی نئی خوراکیں دی گئیں اس طرح اب تک 93 لاکھ 87 ہزار 344 کورونا ویکسینز دی جاچکی ہیں-