Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کی- (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  سے جمعرات کو عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے  متعدد امور پر بھی نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے عالمی امور عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: