Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : ایک دن میں کورونا کے دولاکھ کے قریب ٹیسٹ

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کورونا کے ایک لاکھ 98 ہزار 135 ٹیسٹ کیے گئے ۔
امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ میں 18 سو 43 کیسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر اس مہلک وائرس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 266 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 2 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک 1 ہزار 547 ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
کورونا وائرس سے گزشتہ ایک روز کے اندر 15 سو 6 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس وائرس سے شفیاب ہونے والے 4 لاکھ 76 ہزار 518 ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: