Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پانی وبجلی کے نرخوں میں اضافے کا مقصد بچت ہے، المرزوق

کویت سٹی:کویتی وزیر توانائی ، پانی وبجلی عصام المرزوق نے کہا ہے کہ کویت میں پانی وبجلی کے نرخوں میں اضافہ کا مقصد منافع کمانا نہیں بلکہ صارفین کو بچت پر قائل کرنا ہے۔ اگر صارفین بچت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے تو پانی وبجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانی وبجلی کی 30فیصد بچت ہمارے نزدیک اس بات سے عزیز ہے کہ ہم ایک کلو واٹ کی قیمت15فلس رکھیں۔پانی وبجلی کے نرخوں میں اضافہ کا بوجھ صرف غیر ملکیوں پر نہیں ڈالا گیا نیز حکومت نے اضافہ کرتے وقت اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ اضافے سے غیرملکی متاثر نہ ہوں۔
 

شیئر: