Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت

ویکسین لگانے سے متعلق حاملہ خواتین احتیاط برت رہی تھی (فوٹو: وام)
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے سنیچر کو کہا ہے کہ دودھ پلانے والی اور حاملہ ہونے والی خواتین کو فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ کورونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تحقیق اور قواعدوضوابط کے تحت ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے وہ مریض جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، ان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے تین مہینوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
کورونا وائرس کے مریض قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ویکسین لگا سکتے ہیں۔
خیال رہے گزشتہ روز امارات میں 18 سو 43  مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر اس مہلک وائرس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 266 تک پہنچ گئی تھی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 2 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک 1 ہزار 547 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

شیئر: