جدہ: گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والے افریقی تارکین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کورنیش سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کردی ہیں جہاں افریقی تارکین کی اکثریت آباد ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے کورنیش پر موٹر سائیکل کرایہ پر دینے والے تارکین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔