Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار کو کئی علاقوں میں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان

سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار اٹھارہ اپریل کو مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ 
ویب نیوز عاجل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے چار علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے؎ مملکت کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
 محکمے کے مطابق جازان ، عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے بعض علاقے گردو غبار کی لپیٹ میں بھی رہیں گے۔ 
بحیرہ احمر کی صورتحال کے مطابق سمندر میں ہوائیں شمال سے مشرقی اور شمال سے مغربی سمت میں چلیں گی جبکہ ہوا کی رفتار 16 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔
باب المندب کے علاقے میں ہوا کی رفتار 45 کلو میٹرفی گھنٹہ تک ہونے کا امکان ہے ۔ کھلے سمند ر میں موجیں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی۔ 
ق مکہ مکرمہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 27 ڈگری جبکہ جدہ میں 35 اور 27 ، مدینہ منورہ میں 34 سے 24 ، ریاص میں 33 سے 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ 
سب سے کم درجہ حرارت الباحہ میں رہے گا جہاں پارہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری جبکہ کم سے کم 14 ڈگری ہو گا ، طائف میں 26 اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ۔ 
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مکہ ریجن کی کمشنری الخرجہ ، تربہ ، رنیہ اور المویہ میں تیز ہوا اور طوفانی بارش سے شاہراہوں پر حد نگاہ بھی شدید متاثر ہوگی۔
شاہراہوں پر سفر کرنےوالےخصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں' خاص کروہ افراد جو پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں جبکہ ونڈ اسکرین وائپرز کی درستگی کو یقینی بنائیں کیونکہ بارش کے دوران ونڈ اسکرین پر گرنے والے پانی کی وجہ سے باہر کا منظر دھندلا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی چلانا انتہائی دشوار ہوتا ہے' اگر ونڈ اسکرین پروائپرنہیں ہونگے تو باہر دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ 
 شہری دفاع ni بھی ریجن میں رہنے اور ان علاقوں میں سفر کرنےوالوں کو خبردار کیا ہے کہ  موسمی تبدیلی کے پیش نظر خصوصی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں وہ افراد جو پہاڑی علاقے میں سفر کرتے ہیں اس امر کا خیال رکھیں کہ نشیبی علاقے جو کہ برساتی پانی کی گزر گاہیں ہیں میں قیام نہ کریں اوران سے حتی المکان دوررہیں تاکہ برساتی سیلابی ریلے کی وجہ سے کسی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔ 

شیئر: