Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ژالہ باری کے بعد پہاڑی مقام ’شفا‘ کے خوبصورت مناظر

مسلسل ژالہ باری سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی (فوٹو، سبق)
طائف کے مشہور پہاڑی مقام ’شفا‘ میں گزشتہ دو روز سے بارش اور ژالہ باری کے بعد علاقے کے حسن کو چار چاند لگ گئے۔ مسلسل ہونے والی ژالہ باری سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ معروف پہاڑی سیاحتی مقام ’شفا‘ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘نے معروف فوٹوگرافر ’سیف السفیانی‘ کی تصاویر و وڈْیو جو کہ ڈرون کیمرے سے لی گئی ہیں جاری کی ہیں جن کو دیکھ کرشفا کے سیاحتی مقام کے خوبصورت مناظرکو جاننے کا موقع ملتا ہے۔

وادی کے خوبصورت مناظرسے لطف اندوز ہونے کےلیے سیاح شفا پہنچ گئے(فوٹو، سبق)

ژالہ باری کے بعد طائف کے علاقے ’شفا‘ کی خوبصورتی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے طائف و قرب وجوار سے لوگوں کی بڑی تعداد ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے وہاں پہنچ گئی۔
واضح رہے طائف کا مکہ مکرمہ سے فاصلہ تقریبا 70 کلو میٹر ہے ۔ 80 کی دہائی میں یہ راستہ کافی خطرناک مانا جاتا تھا کیونکہ شاہراہ یک رویہ تھی جس کی وجہ سے معمولی سے بے احتیاطی سنگین حادثے کا سبب ہوا کرتی تھی۔
جب سے اس شاہراہ کو دورویہ کیا گیا ہے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ طائف شاہراہ کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے ہائی وے اتھارٹی نے بعض مقامات پر خصوصی طورپر گاڑیوں کے رکنے کے لیے جگہ بھی بنائی ہے۔
 واضح رہے طائف کے پہاری سلسلے میں واقع الشفا قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی علاقہ ہے۔ سبزہ زاروں سے آراستہ بلند و بالا پہاڑوں اور دلکش قدرتی مناظر میں اپنی مثال آپ ہے۔ موسم گرما میں یہاں کی آب و ہوا سرد ہوتی ہے جبکہ موسم سرما میں یہاں موسم بہت زیادہ سرد ہو جاتا ہے۔ موسم سرما میں بارش ہوتی رہتی ہے اور گہری دھند بھی چھائی رہتی ہے۔ 

شیئر: