کویتی کابینہ نے جزوی کرفیو میں رمضان کے آخر تک توسیع کی ہے۔ کرفیو جمعرات سے روزانہ شام سات بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی سرکاری میڈیا سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ رمضان کے آخر میں وبا کی صورتحال پر نظر ثانی کرکے کرفیو ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔
کویتی کابینہ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ جزوی کرفیو کا سلسلہ رمضان کے آخر تک جاری رکھا جائے۔
اس سے قبل کابینہ نے جمعرات کی شام سے آئندہ جمعرات کی صبح تک جزوی کرفیو کا فیصلہ کیا تھا۔