Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر چار افراد گرفتار 

چاروں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسو لیشن کی خلاف ورزی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’چاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لینے کے لیے سیکیورٹی فورس کی مدد حاصل کی گئی‘۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ آئسولیشن یا قرنطینہ ہونے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوگی۔ دونوں سزائیں بھی بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔ یہ خلاف ورزی دہرانے پر پہلی مرتبہ والی سزا دگنی کردی جائے گی‘۔

شیئر: