Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ ایک یادگار دور تھا‘ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا الوادعی پیغام

سعودی اداروں کو ان کی کورونا وبا کے دوران بہترین حکمت عملی اور کامیاب ویکسین مہم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ (فوٹو: راجہ علی اعجاز ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی جانب سے سبکدوشی سے قبل الوداعی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ میرے لیے ایک عمدہ اور عظیم وقت تھا کہ میں نے ایسی سرزمین پر خدمات انجام دیں جو پاکستان کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔‘
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری تحریری پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں حکومت کا شکرگزار ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا اور کام کے دوران ہر ممکن مدد کی گئی۔‘
راجہ علی اعجاز کے مطابق سعودی عرب میں تعیناتی کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ جس کے ارکان نے نے تمام وسائل کو بروکار لاتے ہوئے بالخصوص کورونا وائرس کے مشکل مرحلے کے دوران اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے خدمات سر انجام دیں۔‘
سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے اس عالمی وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھا گیا، میں کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی اپنانے پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا سفارت خانہ مستقبل میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔‘
انہوں نے نئے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’میں اب ذمہ داریاں انتہائی تجربہ کار جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر کو سونپ کر جا رہا ہوں، مجھے یقین ہے ان کی قیادت میں ہمارے دو قومی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔‘ 
ریاض شہر میں قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرا یہ دور بہت اچھا اور یادگار تھا، میں نے بہت سے خاص دوست بنائے اور علاقے میں تاریخی ڈویلپمنٹ کا مشاہدہ کیا اور اپنی زندگی کی کچھ نہ بھولنے والی یادوں کو محفوظ کیا، میں آپ سب کا شکرگزار ہوں۔‘

شیئر: