راجہ علی اعجاز نے سفیر پاکستان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جدہ ۔۔۔ راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے 21جنوری 2019ءکو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ ایک کریئر ڈپلومیٹ ہیں۔ اپنی اس نامزدگی سے پہلے وہ نیویارک میں بحیثیت قونصل جنرل آف پاکستان خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے اسلام آباد کی وزارت خارجہ امو رمیں ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) کے طور پر بھی جنوری 2013ءسے جنوری 2014ءتک خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2004ءسے 2006ءتک وزارت مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر کے طو رپر خدمات انجام دیں۔ جبکہ 1996ءسے 1998ءتک وزارت میں ڈیسک آفیسر برائے ہندوستان اور 1991ءسے 1992ءکے عرصے میں جنوب مشرقی ایشیا اور پیسفک کے لئے ڈیسک آفیسر کے طور پر کام کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے 1992ءسے1996ءتک کابل میں پاکستانی سفارتخانے ، 1998ءسے 2001ءتک لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن میں ، 2001ءسے 2004ءتک بخارسٹ میں پاکستانی سفارتخانے میں جبکہ 2006ءسے2012ءتک میکسیکو کے پاکستانی سفارتخانے میں مختلف ذمہ داریاں انجام دیں۔وہ لاہور کی سول سروس اکیڈمی میں 1990ءسے 1991ءتک شریک رہے۔