چوری و ڈکیتی کی واردتیں، سعودی اور غیر ملکی گرفتار
سات رکنی گروہ میں دو سعودی اور پانچ غیر ملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جرائم اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 7 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو سعودی اور 5 مصری شامل ہیں۔ ملزمان کے عمریں 40 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔
ریجنل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے جدہ کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں سے تعمیرات میں استعمال ہونے والا سامان چرایا۔
دریں اثنا مکہ مکرمہ ریجن میں ہی پولیس نے ایک سعودی کو چوری اور ڈکیتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 30 برس کے درمیان ہے ۔
ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم نے متعدد دکانوں میں چوری اورڈکیتی کی 9 وارداتیں کی تھیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کر دیا گیا ہے۔