ریاض ( ذکاءاللہ محسن)مرکرزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما اور مکتبہ دار السلام کے سربراہ مولانا عبدالمالك مجاهد کی طرف سے مقامی ہوٹل ميں ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ ڈاكٹر عبدالكريم اورنائب سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علي محمد ابوتراب كے اعزاز ميں پروقار عشائيه كا اهتمام كيا ۔حافظ عبدالكريم نے وطن عزيز كي تيز رفتار ترقي كي تفصيلات بتائيں اور خوشي كا اظهار كيا ۔ انهوں نے كها کہ پی ایس ايل لاہور فائنل میچ كے كامياب انعقاد سے پاكستان دشمن قوتوں كے ارادے خاك ميں مل گئے ۔انہوں نے حاضرین کے سوالات کےتفصيلي جوابات بھي دئے ۔ اس موقعہ پر مولانا عبدالمالک مجاہد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پر فوری اور زبردست ایکشن لیا ۔ عشائيه ميں قاري عبدالوحيد، ملك شوكت علي، فيصل علوي، عبد الغفار مجاهد،طلحه مجاهد ،قاي اسد اقبال ، قاري عبدالوحيد ساقي اورمولانا عمر فاروق كيلاني سميت ديگرافراد نے بھی شركت كي ۔
متعلقہ خبریں
-
08 مارچ ، 2017
-
08 مارچ ، 2017
-
07 مارچ ، 2017