Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویژن 2030 درست راہ پر گامزن، سعودی شہری پُراعتماد

سعودی ولی عہد کے انٹرویو کے بعد آرامکو کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اب زیادہ پراعتماد ہیں کہ سعودی ویژن 2030 درست راہ پر گامزن ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ویژن 2030 کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر ملک سے شدت پسندی ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران ولی عہد نے واضح کیا کہ ’سعودی عرب میں قانون سازی کے نظام میں قرآن اور سنت بنیادی ذرائع ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ملک میں سرمایہ کاری لانے اور ہر سطح پر ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ’شدت پسندانہ منصوبوں‘ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔‘
سعودی نیشنل گارڈ کے اہلکار فیصل البگامی نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی قیادت یہ حقیت دوہراتی رہی ہے اور سعودی شہری بھی جانتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہ ہمیشہ مسلمان ملک ہی رہے گا۔
انٹرویو کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق ولی عہد کے بیان کو بھی مثبت انداز میں دیکھا گیا ہے، اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
کالم نگار محفوظ الغامدی نے ٹویٹ کیا کہ ’انٹرویو میں ولی عہد نے آئندہ آنے والی سعودی نسلوں کے اچھے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔‘ 
انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کسی واضح منصوبے کے بغیر ولی عہد مزید سرمایہ کاری کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
محفوظ الغامدی نے مزید کہا کہ انٹرویو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی شہریوں کو ہمیشہ بہترین زندگی گزارنے کے وسائل دستیاب رہیں۔

شیئر: