مسجد الحرام میں معمر عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 400 رضاکار
جمعرات 29 اپریل 2021 18:36
رضا کار معمر افراد کی وہیل چیئر چلانے میں مدد کرتے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین اورمعمر افراد کی خدمت کے لیے 400 رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رضاکار نہ صرف معمرافراد کی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ ان کی وہیل چیئر بھی دھکیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں آنے والے معمر اور بیمار عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے رضاکار پیش پیش پیں۔
رضاکار معمر افراد کی وہیل چیئر کوچلانے میں بھی مدد کرتے ہیں بلکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پربھی عمل کرنے میں دیگر اہلکاروں کی معاونت کرتے ہیں۔
مسجد الحرام میں موجود تھرمل کیمروں کی نگرانی کرنے اور مسجد کے اندرونی و بیرونی دروازوں پر لوگوں کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کے کام بھی انجام دے رہے ہیں۔
رضا کار مسجد الحرام میں ہی نہیں بلکہ بس اڈے پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ وہاں آنے والوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کرسکیں۔
بس اڈے پر موجود رضاکار وہاں آنے والے ایسے افراد جو بس سسٹم سے لاعلم ہوتے ہیں ان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بس اڈے تک پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں