Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 27 افراد کے خلاف کارروائی 

سعودی عرب  میں مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ 27 افراد کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔  ٹیسٹ سے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے پرانہیں ہیلتھ آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پابندی نہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 27 افراد کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ جلد انہیں کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ سعودی قانون صحت میں ہے کہ جو شخص ہیلتھ آئسولیشن یا قرنطینہ ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اس پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں- خلاف ورزی دہرانے پر پہلی مرتبہ کے مقابلے میں دوسری مرتبہ سزا دگنی ہوگی۔

شیئر: