نظر کا چشمہ عام طور پر درمیانی عمر یا عمر رسیدہ افراد کو بینائی کمزور ہونے کے باعث لگتا ہے لیکن اگر یہی چشمہ کم عمری میں لگ جائے تو اُلجھن اور پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ایسا ہی کچھ چھ برس کے مُوسیٰ کے ساتھ ہوا جنہیں ان کے سکول میں نظر کے چشمے کی وجہ سے جماعت کے ساتھیوں کی جانب سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔
مُوسیٰ کی اس پریشانی کا حل والد ذیشان نے کچھ یوں نکالا کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دنیا سے پوچھا۔’ کیا یہ چشمہ لگا کر بھی پیارا نہیں لگتا؟‘
والد کی جانب سے کیے گئے اس سوال پر نہ صرف پاکستان کی بہت سی معروف شخصیات نے موسیٰ کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی بلکہ سرحد پار سے بھی کئی اہم شخصیات نے پیغامات کے ذریعے چشمہ لگائے ننھے موسیٰ کی خوب صورتی کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
-
’ساحر لودھی کی کم علمی، جون بھائی قبر میں تڑپ رہے ہوں گے‘Node ID: 562061
موسیٰ کی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طرح کا ردعمل سامنے آنا معاشرے کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر موسیٰ کے نام کا ٹرینڈ چلایا گیا جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
موسیٰ کے والد کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے جواب میں انڈین اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ لکھتی ہیں کہ ’وہ نہیں جانتا میں کون ہوں لیکن موسیٰ کو بتاؤ میں نے کہا ہے کہ ’لڑکے چشمہ لگا کر بہت اچھے لگتے ہیں جیسے لڑکیاں۔‘
جہاں ٹوئٹر صارفین نے اپنی مختلف ٹویٹس کے ذریعے حوصلہ بڑھایا وہیں کچھ صارفین نے نظر کا چشمہ لگائے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔
He won’t know who I am but tell him I said,boys with glasses are the coolest! As are girls!
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) May 1, 2021
ٹوئٹر صارف زری اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’ہیلو موسیٰ آپ چشمہ لگا کر بہت پیارے اور ذہین لگتے ہیں۔ اکثر لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ میں نظر کا چشمہ لگائے کوئی لائبریرین لگتی ہوں اور مجھے یہ اچھا لگتا ہے۔ زیادہ تر وقت کتابیں پڑھ کر اور لکھ کر گزارتی ہوں جو ہمیں اچھا انسان بناتی ہیں۔‘
Hello Musa jaan, you look fantastic in glasses. Intelligent, comprehensive & kind. People often told me I looked like a librarian in glasses & I loved it. I spent most of my life buried in books & writing which made me a better person. We’ve a power to change our looks! That’s me pic.twitter.com/fpNlcGwIzh
— زري (@PoltclCassandra) April 30, 2021
سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’ آپ ڈیشنگ نظر آتے ہیں۔ لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس بات کو نظر انداز کریں اہم یہ بات ہے کہ آپ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔‘
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اردگرد موجود نظر کا چشمہ لگائے بچوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ٹوئٹر صارف شمائلہ تنویر اپنی بیٹی جو کہ نظر کا چشمہ لگاتی ہیں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’پیارے بچے، آپ یہ چشمہ لگا کر بہت خوب صورت نظر آ رہے ہیں۔ میری بیٹی پانچ برس کی ہیں اور یہ بھی پیاری لگتی ہیں۔ باہمت رہیں اور منفی تبصروں کو نظر انداز کریں۔‘
Hey beautiful young boy,you are looking so pretty in these specs,my daughter is 5 year old and she looks amazing in specs too.stay strong and ignore negative comments pic.twitter.com/xvx5d6vw4t
— Dr.Shumaila tanveer (@Drshumayla) April 30, 2021
جہاں سرحد پار شخصیات کے ساتھ کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے موسیٰ کی حوصلہ افزائی کی وہیں سیاسی شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں۔
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ بہت پیارے بچے ہو، آپ پر چشمہ جچتا ہے۔ خدا آپ پر رحمت کریں۔‘
ٹوئٹر صارف طارق رحمان اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام بچوں کو ایک پیغام دیتے ہیں جو نظر کا چشمہ لگاتے ہیں۔
وہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’اپنی والدہ کا چشمہ لگائے یہ میرا پوتا موسیٰ ہے۔ انہیں بتاؤ نظر کا چشمہ لگائے تمام موسیٰ بہت پیارے لگتے ہیں۔‘
And this is my grandson Musa in his mom's specs. Tell him all Musa's look great in specs. pic.twitter.com/IToh0wHOyc
— Tariq O. Rehman (@TORehman) April 30, 2021