Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
ابو ظبی کے ولی عہد شیح محمد بن زاید نے سنیچر کو قصر الوطن میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیر مقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ابوظبی کے ولی عہد اور سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں رہنماو ں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہنیتی پیغام پہنچایا، امارات کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ابو ظبی کے ولی عہد نے بھی سعودی عب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے سعودی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: