سنیچر کو بالی وڈ سٹار انوشکا شرما نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، ہم آپ کو تھوڑا ماضی میں لے چلتے ہیں جب انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ پر پہلی ملاقات ہوئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اگرچہ انوشکا شرما ایک ایکٹر ہیں تاہم وراٹ کوہلی سے ان کی ملاقات کی کہانی بالی وڈ کی کسی رومانوی کامیڈی فلم کی کہانی سے کم نہیں۔
سنہ 2013 میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی پہلی ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات شیمپو کے ایک اشتہار کی شوٹنگ پر ہوئی جس میں دونوں ماڈلنگ کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
قرنطینہ میں انوشکا بنیں کوہلی کی ہیئر سٹائلسٹNode ID: 467761
-
'کوہلی! کیا کر رہا ہے؟۔۔۔ چوکا مار نا چوکا'Node ID: 472591
-
انوشکا اور ویراٹ کوہلی ممی ڈیڈی بن گئےNode ID: 531511
جیسے ہی یہ اشتہار آن ایئر ہوا کرکٹ اور بالی وڈ فینز نے حیرانی کا اظہار کرنا شروع کر دیا کہ شاید ان دونوں کی آن لائن کیمسٹری کے پیچھے کوئی راز چھپا ہے۔
اس کے کچھ عرصے بعد ہی انوشکا نے فلم فیئر میگزین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’آپ مجھے سے پوچھیں گے کہ کیا وراٹ میرے گھر آئے؟ ہاں۔ کیا وہ میرے دوست ہیں؟ ہاں۔ کیا میں انہیں جانتی ہوں؟ ہاں۔ لیکن یہاں اور بھی تفصیلات ہیں جنہیں لوگ نہیں جانتے۔‘
’ہم نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کیا ہے، میں نے ان کے خلاف کچھ متکبرانہ رویہ اختیار کیا کیونکہ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ مغرور سمجھے جاتے ہیں۔‘
انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’اس سے قبل کہ وہ (وراٹ کوہلی) کوئی ایسی بات کرتے میں ان پر اپنی برتری رکھنا چاہتی تھی۔‘
’لیکن جب میں ان سے ملی تو وہ بہت بردبار، ذہین اور ہنسی مذاق کرنے والے شخص نظر آئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس اشتہار کی شوٹنگ تین روز تک جاری رہی اور دوسری رات میں نے اپنے نئے گھر کی خوشی میں دوستوں کو ڈنر پر بلا لیا۔ میں نے انہیں (وراٹ کوہلی) کو بھی دعوت دی۔‘
’یہیں سے ہماری دوستی شروع ہوئی۔ دعوت پر دیگر لوگ بھی موجود تھے تاہم ان کی موجودگی کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/37246/2021/anushka_and_virat_afp_1.jpg)
اس اشتہار کے بعد حتیٰ کہ 9 برس بعد بھی وراٹ اور انوشکا ایک جوڑے اور والدین کی حیثیت سے ہیڈلائنز بنا رہے ہیں۔
ان کے ہاں رواں برس جنوری میں بیٹی وامِکا کی پیدائش ہوئی، ان کی شادی کو تین برس سے زیادہ ا عرصہ ہوگیا ہے۔
وراٹ بھی اُس اشتہار کے شکرگزار ہیں جس کی وجہ سے دونوں کی ملاقات ہوئی اور ان کے درمیان محبت کی چنگاری جلی۔
ایک انٹرویو میں وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’جب میں پہلی بار (اُن سے) انوشکا سے ملا تو میں نے انہیں فوراً ایک لطیفہ سنا دیا۔ میں نروس تھا اور اسی لیے میں نے لطیفہ سنایا کیونکہ مجھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا بات کروں۔‘
’انوشکا سے ملاقات سے قبل میں سیٹ پر نروس کھڑا تھا، انوشکا کا قد بھی اچھا ہے اور انہیں بتایا گیا تھا کہ میرا قد 6 فٹ یا اس سے زیادہ نہیں ہے، لہٰذا آپ بڑی ہیل وغیرہ نہ پہنیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/37246/2021/anushka_and_virat_afp_3.jpg)