Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے حوالے سے صورت حال ابھی تک غیر مستحکم‘

وزارت صحت کے مطابق کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھنا ہوگی (فوٹو: سبق)  
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ 'آنے والے دن کورونا وبا پر قابو پانے کے حوالے سے اہم ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں زیادہ احتیاط برتنا اور کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھنا ہوگی۔'
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے خبردار کیا کہ عید الفطر پر ایس او پیز کی پابندی میں بے پروائی کا نتیجہ تکلیف دہ صورت میں نمودار ہوگا۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 'ابھی تک ہم کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے غیر مستحکم صورت حال سے دوچار ہیں۔ عید کے دوران آنے والے دن بے حد اہم ہوں گے۔'
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ 'سعودی عرب میں کورونا ویکسین  لینے والے کسی بھ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ ایسا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔'
انہوں نے خبردار کیا کہ 'اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں پر کان نہ دھریں۔ اگر ویکسین لگوانے کے بعد تکلیف زیادہ بڑھ جائے تو قریب ترین ہسپتال کا رخ کریں۔'
'ویکسین لگوانے کے بعد تین روز سے زیادہ سائیڈ افیکٹس جاری رہیں تب بھی ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔'

شیئر: