Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو اے ای: دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والا ملک

اوکلا کی عالمی انٹرنیٹ سپیڈ فہرست کے مطابق یو اے ای میں ڈاؤن لوڈ اوسط سپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انٹرنیٹ انٹیلی جنس فرم اوکلا کے مطابق یہ ریٹنگ سال رواں کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔ 
عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج کے ان تین ممالک میں شامل ہے جو اوکلا کی ٹاپ فہرست میں شامل ہیں۔
ان میں قطر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔
اوکلا کی عالمی انٹرنیٹ سپیڈ فہرست کے مطابق یو اے ای میں ڈاؤن لوڈ اوسط سپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ سپیڈ 48.40 ایم بی پی ایس تک ہے۔
انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ اصلی صارفین کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ پچھلے سال سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے (فوٹو: انسپلیش)

کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے سال لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے دفاتر اور کام کرنے کے مقامات سے دور ہونا پڑا اور گھروں سے کام کرنا پڑا جس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کا انتہائی اہم کردار ہے۔

شیئر: