کورونا ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والی سعودی خاتون نے تمام حاملہ خواتین کےنام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سب پہلی فرصت میں بکنگ کروا کر کورونا ویکسین لے لیں- میں حمل سے ہوں- ویکسین لینے سے مجھے کوئی مشکل نہیں ہوئی-
منيرة .. حامل بجنينها وبالجرعة رقم 10 مليون، حفظها الله ورعاها.#مناعة_وطن#عش_بصحة pic.twitter.com/Nc64T9Z88q
— عش بصحة (@LiveWellMOH) May 6, 2021
اخبار 24 کے مطابق منیرہ نامی سعودی خاتون نے کہا کہ میں نے ماں بنے کی خوشخبری ملتے ہی ویکسین کے لیے بکنگ کرالی تھی- کورونا وبا کے ماحول میں حاملہ خواتین کے لیے ویکسین ضروری ہے- اس کی بدولت نہ صرف یہ کہ حاملہ خواتین وائرس لگنے سے محفوظ ہوں گی بلکہ ان کا جنین بھی وائرس لگنے کی صورت میں مشکلات سے دوچار نہیں ہوگا- ویکسین اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ حاملہ خواتین کا مزاحمتی نظام دیگر کے مقابلے میں عموما کمزور ہوتا ہے-
منیرہ نے اس حوالے سے ایک وڈیو کلپ بھی تیار کیا ہے جسے وزارت صحت نے اپنے ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے- منیرہ وڈیو کلپ میں یہ کہتی اور دیکھی جاسکتی ہے کہ اسے معلوم ہے کہ حاملہ خواتین ویکسین لینے کے سلسلے میں تردد کا شکار ہیں میں نے تردد کی اس دیوار کو توڑا ہے-
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشنNode ID: 563866