Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جانے والے سعودیوں کے لیے لازمی ہیلتھ انشورنس سکیم

 انشورنس کمپنیوں نے نئی ہیلتھ انشورنس سکیم کے معاہدے پر دستخط کردیے۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بیرون ملک سفر کرنے والے سعودیوں کے لیے لازمی ہیلتھ انشورنس سکیم کی منظوری دی ہے اس میں کووڈ  19 نئے کورونا وائرس کے خطرات کور ہوں گے۔
الاقتصادیہ کے مطابق نئی ہیلتھ انشورنس سکیم پر گیارہ کمپنیاں متفق ہوگئی ہیں۔ انشورنس کمپنیوں نے نئی ہیلتھ انشورنس سکیم کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
یاد رہے کہ 10 مئی 2021 کو ساما نے انشورنس کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی تھی۔
نئی ہیلتھ انشورنس سکیم پر سعودی فرانسی کوآپریٹو انشورنس کمپنی الیانز، العالمیہ، میڈگلف، الخلیجیہ، ولا، الراجحی، ملاذ، الاتحاد، بروج،اکسا، الصقر شامل ہیں۔

شیئر: