Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے الاقصیٰ پر حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان کارروائیوں پر اسرائیل کا احتساب کرے (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے الاقصیٰ پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو سعودی عرب کی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں نے مسلم دنیا میں تشویش پھیلا دی ہے کیونکہ یہ مقام اسلام کے سب سے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے الاقصیٰ مسجد پر کیے جانے والوں حملوں اور عقیدت مندوں کے تحفظ کے اصول کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان کارروائیوں پر اسرائیل کا احتساب کرے اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی پر مبنی کسی بھی کارروائی کے فوری خاتمے کا کہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے یروشلم پر داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو بچے شامل ہیں۔
پولیس نے الاقصیٰ مسجد کے اندر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور دستی بم پھینکے جبکہ تین فلسطینی گولیاں لگنے کی وجہ سے اپنی ایک آنکھ کھو بیٹھے جس کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ گولیاں سیدھا ان کے سر پر مارنے کے لیے فائر کی گئی تھیں۔

شیئر: