طائف .... متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بین الاقوامی گاﺅں کے شائقین طائف کے گلاب اور اس سے تیار کردہ خوشبویات میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اسکی خوشبو منفرد ہے اور یہ اپنی نوعیت کا واحد گلاب ہے جو صرف طائف میں پیدا ہوتا ہے۔ طائف میں گلاب زرعی فارم اور فیکٹری کے مالک محسن محسنی القرشی نے بتایا کہ وہ ہر سال بین الاقوامی گاﺅں کے سعودی اسٹال میں طائف گلاب سے تیار کی جانے والی خوشبویات پیش کرتا رہتا ہے ۔ طائف گلاب سے 70قسم کی خوشبویات و اشیاءہمارے یہاں طائف میں تیار ہوتی ہیں۔ یہ سب بین الاقوامی گاﺅں دیکھنے کیلئے آنے والے دنیا بھر کے شہریوں میں پسند کی جارہی ہیں۔