Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربر شاپس کے لیے بلدیہ کی ’پیشگی بکنگ‘ سہولت

بلدیہ کا کہنا ہے کہ بکنگ کے جعلی اشتہاروں سے ہوشیار رہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن کی بلدیہ نے باربرشاپس کے لیے بکنگ کے حوالے سے جعلی بارکوڈز کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالون کےلیے بلدیہ کی ویب سائٹ پر موجود رجسٹریشن کی سہولت سے ہی استفادہ کیاجائے جو مفت ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ریجنل بلدیہ کے ترجمان رعد محمد الشریف کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے ’نعیماً ‘ سروس قطعی طورپر مفت ہے جس میں رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کا بارکوڈ جاری نہیں کیاگیا‘۔

 صالون کے لیے پیشگی بکنگ کا مقصد سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

بلدیہ کی جانب سے باربرشاپس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ویب پرپیشگی بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد لوگوں کو ازدحام سے محفوظ رکھنا اور معاملات کو بہتر بنانا ہے تاکہ موجودہ کورونا کی وبا کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔
باربر شاپس پرشروع کی جانے والی بکنگ کی سروس کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پرباربر شاپس کے حوالے سے بکنگ کے لیے بارکوڈ کے اشتہارات چسپاں کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مکہ مکرمہ کی بلدیہ نے بارکوڈ اشتہارات کے بارے میں قطعی طور پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اشتہارات بلدیہ کی جانب سے جاری نہیں کیے گئے ۔ صارفین کو چاہئے کہ وہ ان اشتہارات کو اسکین نہ کریں تاکہ کسی قسم کی جعل سازی کا شکار نہ ہوں۔
واضح رہے مکہ ریجن کی بلدیہ نے باربر شاپس کو منظم کرنے اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویب سائٹ پر بکنگ کی سہولت جاری کی ہے جس میں رجسٹریشن کرنے کے بعد اپنے مطلوبہ صالون کے لیے بکنگ کی جاسکتی ہے تاکہ صالون کے باہر انتظار نہ کرنا پڑے اور سماجی فاصلے کے اصول پربھی عمل کیاجاسکے۔
بلدیہ کی باربر رجسٹریشن کے لیے خدمات مندرجہ ذیل ویب لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
srvc.holymakkah.gov.sa
 

شیئر: