Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے فوری بند کیے جائیں: او آئی سی

وزرائے خارجہ کا اتوار کو ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر ہوا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی سخت ترین الفاط میں مذمت کی ہے۔
عرب نیوز اور او آئی سی ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ’ فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر جاری حملے فوری بند کیے جائیں۔ یہ حملے عالمی قانون او مسئلہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزیاں ہیں‘۔
او آئی سی نے کہا کہ’ اسرائیل خصوصا غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں وحشیا نہ فوجی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف منظم کرائم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا پوری طرح ذمہ دار ہے‘۔
او آئی سی نے مشرقی القدس میں مکانات سے سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو باہر کرنے خصوصا شیخ جراح  کے حالات بگاڑنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل سے قابض اسرائیلی حکام کے وحشیانہ حملے فوری بند کرانے کی اپیل کرتے ہوئےاس عزم کا اظہار کیا کہ اگر سلامتی کونسل بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکم رہی تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے رجوع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلم وزرائے خارجہ کا اتوار کو ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر ہوا ہے۔

شیئر: