Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتار انٹرنیٹ، سعودی عرب دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر

سعودی عرب نے نیٹ ورک گراف میں بھی برتری حاصل کی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب نے مواصلات میں پانچ مختلف گرافس میں واضح برتری حاصل کی ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کی دنیا میں سعودی عرب پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے گراف میں سعودی عرب کا 140 ملکوں میں پانچواں نمبر پر ہے۔ سال رواں کے دوران سعودی عرب نے سات ڈگری کی پیشرفت حاصل کی ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ برسوں کے دوران ای گورنمنٹ کے گراف میں واضح برتری حاصل کی ہے۔ 2020 کے دوران اس حوالے سے سعودی عرب نے نو درجے کی پیشرفت حاصل کی تھی۔ 193 ملکوں میں مملکت کا نمبر 43 واں آگیا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی ای گورنمنٹ کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے والے قومی مرکز ’ادا‘ کا کہنا ہے کہ مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کا گراف ای گورنمنٹ کے ارتقا کے گراف میں بے حد اہم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی 193 ملکوں میں 27 ویں پوزیشن ہے اور اس میں 40 درجے آگے بڑھا ہے۔ 
سعودی عرب نے نیٹ ورک گراف میں بھی برتری حاصل کی ہے۔ یہ گراف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی معیشتوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ 
سعودی عرب نے 2020 کے مقابلے میں چار درجے پیشرفت حاصل کی ہے۔ 
ریاض شہر فائیو جی کے نتائج کے مطابق دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ بات اوپن سگنل 2021 کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ سعودی عرب جی فائیو نیٹ ورک میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی رفتار کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: