Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: سرکاری اسپتالوں میں غیرملکیوں کو صحت خدمات کی فراہمی جاری

کویت سٹی: سرکاری اسپتالوں اور کلینک میں غیرملکیوں کو صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ غیرملکیوں سے معمول کے مطابق اسپتالوں میں دو دینار جبکہ کلینک میں ایک دینار فیس لی جارہی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ سرکاری اسپتالوں اور کلینک میں غیرملکیوں کو صحت خدمات فراہم کرنا بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ انشورنس کا نظام نافذ ہونے تک غیرملکیوں کو صحت خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔
 
 

شیئر: