Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تشخیص کا طریقہ دریافت کر لیا

وزارت تعلیم نے اس سائنسی پروجیکٹ کی فنڈنگ کی تھی- (فوٹو دی میڈیکل سائنس)
امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کورونا کی علامتیں پیدا کرنے والے وائرس کی تیزی سے تشخیص کرنے والا طریقہ کار دریافت کرلیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا ہے کہ طریقہ کار کا تعارف معتبر بین الاقوامی سائنسی میگزینوں میں شائع کر دیا گیا ہے- اس حوالے سے دو سائنسی مضامین شائع کیے گئے ہیں-
سعودی یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے اس سائنسی پروجیکٹ کی فنڈنگ کی تھی-
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دریافت کی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ یہ منفرد ٹیکنالوجی ریسرچ ہے اس کی مارکیٹنگ آسانی سے ہوسکتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: