سعودی وزیر تعلیم حماد الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا تعلیم اور شعبہ تحقیق کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی یونیورسٹیوں میں تحقیق، جدت اور سائنسدانوں کی حمایت کی اور انہیں انتہائی اہمیت دی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر تعلیم اور تحقیق کے میدان میں مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تحقیق میں عالمی سطح پر کامیابی سے ظاہر سے ہوتا ہے کہ سعودی عرب کورونا وبا کے علاوہ ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم حماد الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس پر کی گئی تحقیق میں سے 84 فیصد سعودی یونیورسٹیوں نے شائع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد سے سعودی عرب 915 سائنسی تحقیقات پر مبنی مضامین شائع کر چکا ہے جو سعودی سائنسدانوں نے لکھے تھے۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تحقیق میں کامیابی سے وزارت تعلیم کے رجہان کا اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی وبا کے دوران ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہا جن کے ذریعے سعودی یونیورسٹیوں، ریسرچ سنٹر، محققیق اور ماہرین تعلیم کی شرکت میں اضافہ ہوا اور تحقیق کے شعبے کو مزید حمایت حاصل ہوئی۔