Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کی سہولت کاری کے لیے تیار ہیں: امارات

ولی عہد نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلیفون ہر بات کی (فوٹو ٹوئٹر زاید النیہان)
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات اتوار ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان نے مصر کے صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔
ولی عہد نے مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی کے ساتھ ٹیلیفون ہر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک میں سیز فائر کروانے کے لیے مصر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان کے حوالے سے کہا کہ ’یو اے ای سیز فائر کو قائم رکھنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے، مزید کشیدگی کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

شیئر: