میں اپنے پہلے شاٹ میں بری طرح ٹوٹ گیا تھا، کرن دیول
میں اپنے پہلے شاٹ میں بری طرح ٹوٹ گیا تھا، کرن دیول
پیر 24 مئی 2021 17:51
پل پل دل کے پاس میں کرن دیول نے ایک کوہ پیما کا کردار ادا کیا تھا۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
2019 میں ’پل پل دل کے پاس‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے کرن دیول نے اپنے پہلے شاٹ اور کس طرح وہ بری طرح ٹوٹ کر رہ گئے تھے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر ان کے والدہ سنی دیول تھے اور اسے خاندانی کمپنی ویجیتا فلمز نے پروڈیوس کیا تھا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرن دیول نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا پہلا شاٹ ’بہت تناؤ‘ والا تھا اور وہ جذبات سے مغلوب ہو گئے تھے۔
ایک لمحے کے لیے تو انہوں نے فلمی کیریئر شروع کرنے کے اپنے فیصلے پر بھی شک کرنا شروع کر دیا۔
کرن دیول کا کہنا تھا کہ ’میرا پہلا شاٹ اعصاب شکن تجربہ تھا کیونکہ میں بہت گھبرایا ہوا تھا۔ میں ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے یہ بہتر ہو گیا۔ لیکن میرے لیے یہ مجموعی طور پر ایک اعصاب شکن تجربہ تھا اور میں زندگی بھر اسے واضح طور پر یاد رکھو گا۔‘
اپنے اس تلخ تجربے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں حقیقت میں بہت بری طرح ٹوٹ گیا تھا اور میں نے خود سے پوچھا راکی(ان کا نک نیم) کیا آپ کو یقین ہے آپ یہی کرنا چاہتے ہیں۔‘
’اور پھر اس کے بعد میں نے کہا نہیں مجھے اس سے محبت ہے اور میں یہ کرنا چاہتا ہوں۔ خوش قسمتی سے وہاں سے چیزیں بہتر ہو گئیں۔ لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ میرا پہلا دن تناؤ سے بھرپور تھا۔‘
’پل پل دل کے پاس‘ میں کرن دیول کی ہیروئن کا کردار نئی اداکارہ ساحر بمبا نے نبھایا تھا۔ فلم میں انہوں نے ایک کوہ پیما کا کردار ادا کیا تھا جو ایک ٹریکنگ کیمپ بھی چلاتا ہے جبکہ ساحر بمبا ایک سیاح کے روپ میں تھی۔ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تھی۔
کرن دیول کی اگلی آنے والی فلم ’اپنے ٹو‘ ہے جس میں وہ اپنے دادا دھرمیندر، والد سنی دیول اور چچا بوبی دیول کے ساتھ نظر آئیں گے۔