Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی: شہر کے اندر ورکشاپس کھولے جاسکتے ہیں

شہر سے باہربڑے رقبے پر منظم انداز میں ورکشاپ زون قائم کیا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقیعی نے کہا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کے تحت شہری آبادی والے علاقوں میں گاڑیوں کے ورکشاپ قائم کیے جاسکتے ہیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ترجمان نے کہا کہ شہر کے رہائشی محلوں میں ورکشاپ قائم کرنے  کی اجازت دے دی گئی- 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آبادی کے اندر گاڑیوں کے ورکشاپ قائم کرنا قانون کے خلاف نہیں ہے تاہم مقررہ ضوابط کی پابندی کرنا ورکشاپس مالکان کا فرض ہے- 

 البوادی اور جامعہ کے علاقوں میں ورکشاپس کو بیرون شہر منتقل کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

ترجمان نے کہا کہ جدہ کے شمال، جنوب اور مشرق میں انڈسٹریل سیکٹرز موجود ہیں- ان مقامات پر گاڑیوں کے ورکشاپ بھی قائم کیے جاسکتے ہیں- 
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان سے قانون مخالف ورکشاپوں کے انجام کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کے اہلکار قانون مخالف ورکشاپوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں- حاالیہ ایام میں 25 ورکشاپ بند کیے گئے ہیں-
خیال رہے جدہ کے علاقے البوادی اور جامعہ میں برسوں سے قائم ورکشاپس کے علاقے ختم کردیئے گئے جس کے بعد گاڑیوں کی مرمت کرنے والے ورکشاپس  کے لیے شہر سے تقریبا 50 کلو میٹر دور وسیع وعریض رقبہ مخصوص کیا گیا جہاں منظم اندازمیں ورکشاپس اور اسپیئرپارٹس کی دکانیں قائم کی گئیں۔
ورکشاپس کی شہر سے باہر منتقلی کا بنیادی مقصد آبادی کی خوبصورتی کو بحال کرنا اور علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔ 

شیئر: