Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت کے بغیر فن پارہ لگانے پر ہوٹل پر جرمانہ

کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی پر مقررہ سزا ہوگی۔(فوٹو العربیہ)
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی نے اجازت کے بغیر فن پارہ لگانے پر ایک بڑے ہوٹل  پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ یا کوئی بھی فرد کسی بھی شخص کے فن پارے یا تصویر یا تخلیق کو اس کے مالک کی تحریری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرسکتا۔ بغیر اجازت کسی کی ادبی تخلیق یا فن پارہ یا تصویر استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا۔ 
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی نے بیان میں کہا کہ فوٹو گرافی والی تصاویر، فوٹو گرافر کی ملکیت ہوتی ہیں۔ سعودی عرب میں مقرر کاپی رائٹ قانون کے بموجب فوٹو گرافر کی تصاویر نجی ملکیت ہیں۔ اس حوالے سے انہیں قانونی تحفظ حاصل ہے۔
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی نے مزید کہا کہ تصاویر بنانے والا ادبی اور مالیاتی حقوق کا مالک ہوتا ہے کوئی شخص بھی اس سے تحریری اجازت لیے بغیر نہ تو ان سے فائدہ اٹھاسکتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ردوبدل کرسکتا ہے۔
کاپی رائٹ قانون کی دفعہ 24 میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی پر مقررہ سزا ہوگی۔ 
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی کے ماتحت کمیٹی ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کرسکتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے ادارے کو سیل کرنے کی بھی مجاز ہے۔
تصاویر ہتھیانے میں مدد کرنے والے کو دو ماہ تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ قانون کے بموجب کمیٹی کاپی رائٹ پامال کرنے والے کی تشہیر اس کے خرچ پر کرسکتی ہے۔ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر سزا دگنی کی جاسکتی ہے۔ لائسنس بھی سلب کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: