بحیرہ احمر میں حوثیوں کی دو بارودی کشتیاں تباہ
’ریموٹ کنٹرول سے چلائی جانے والی کشتیوں سے تجارتی گزر گاہ کو نشانہ بنایا جا رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی دھماکہ خیز مواد سے لیس دو کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں عالمی تجارتی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
’اتحادی افواج نے الصلیف بندر گاہ کے قریب سمندر میں حوثی کشتیاں تباہ کی ہیں‘۔
’حوثی باغیوں کی کشتیاں ریموٹ کنٹرول سے چلائی جار ہی تھیں‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں عالمی تجارتی گزرگاہ کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور اسے غیر محفوظ بنانے کے درپے ہیں‘۔