کاروباری اداروں کیلئے وزارت انصاف کی آن لائن سروس شروع
کاروباری اداروں کیلئے وزارت انصاف کی آن لائن سروس شروع
منگل 2 مارچ 2021 18:20
وزارت انصاف نے ’ناجزپورٹل‘ کے ذریعے آن لائن سروس شروع کی ہے۔(فوٹو زاویہ)
سعودی وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کے لئے اپنے ’ناجز پورٹل‘ کے ذریعے آن لائن سروس شروع کر دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس خدمت سے اداروں اور کمپنیوں کو کسی پریشانی کے بغیر اپنی قانونی ضروریات اور دستاویزات آن لائن مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
کسی بھی قسم کے کاروبار کے لئے وزارت انصاف کے ناجز پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانا ضرورری ہو گا تاکہ تمام قسم کی عدالتی خدمات حاصل کی جا سکیں۔
’بزنس انٹرپرائزز اکاؤنٹس ای سروس‘ متعدد نوعیت کی خدمات پیش کرتی ہے جن میں کسی بھی زیر التوا درخواستوں کی حیثیت کے بارے میں استفسارکی سہولت شامل ہے۔
ان ای سروس اکاؤنٹس کو قانونی طور پر مقرر کئے جانے والے نمائندوں کے ذریعے سنبھالا جاسکتا ہے۔
یہ پورٹل عدالتی کارروائی کو یکجا کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لئے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
نیا پورٹل مملکت کی تمام عدالتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار کی تنظیم نو کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔