Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگست کے مہینے میں شدید گرمی کا امکان

جدہ کا موسم دیگر شہروں سے زیادہ گرم ہو گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں اگست کا مہینہ  گرم ترین رہے گا- 
ویب نیوز ’اخبار  24 ‘کے مطابق القحطانی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے شہروں میں  درجہ حرارت کے لحاظ سے جدہ سب سے زیادہ گرم ہوگا- 
القحطانی کا کہنا تھا کہ  2010 میں جدہ میں درجہ حرارت سائے میں 52.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا-  
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 2010 میں جدہ پوری دنیا میں گرم ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر تھا- پہلے نمبر پر پاکستان کا شہر موہن جودڑو تھا- جہاں درجہ حرارت 53.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا- 

شیئر: