ریاض میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، بارہ افراد زخمی
ریاض میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، بارہ افراد زخمی
ہفتہ 5 جون 2021 19:25
ریاض کے علاقے نمار کے ایگزٹ نمبر 28 پر حادثہ پیش آیا ہے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض کے علاقے نمار کے ایگزٹ نمبر 28 پر مسافر بس اور لوڈنگ ٹرک کے درمیان تصادم میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ویب نیوز سبق کے مطابق ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان یاسر الجلاجل نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع سنیچر کو سہ پہر کو تین بجکر 15 منٹ پر موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہیں ہلال الاحمر کے ابتدائی طبی امدادی یونٹس جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں شاہ سلمان ہسپتال اور شاہ سعودمیڈیکل سٹی کے علاوہ الایمان و الحبیب ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
الجلاجل کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت نازک تھی جنہیں فوری طورپرہستپال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی امدادی کارروائی میں ہلال الاحمر کے 6 یونٹس نے حصہ لیا۔