الشرقیہ میں کنگ خالد روڈ پر الثقبہ پل بدھ تک بند رہے گا
الثقبہ پل پر ضروری اصلاح و مرمت کا کام ہورہا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عر ب کے مشرقی ریجن میں وزارت نقل و حمل نے کنگ خالد روڈ کے الثقبہ پل پیر سے بدھ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ الثقبہ پل پر ضروری اصلاح و مرمت کا کام ہورہا ہے اس وجہ سے اسے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
وزارت نقل و حمل نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور ایئربیس پل اور اسکان الخبر پل متبادل راستے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔