شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
’ملاقات کے دوران خطے کے تازہ ترین حالات کے علاوہ یمن میں امن واستحکام اور سیاسی حل کی ضرورت پر بات چیت ہوئی‘ ( فوٹو: واس)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی ہے۔
ملاقات کے دوران خطے کو درپیش تازہ ترین حالات کے علاوہ یمن میں امن و استحکام اور سیاسی حل کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان، مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی، وزیردفاع کے عسکری مشیر جنرل انجینیئر طلال العتیبی اور یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر موجود تھے۔