مشہور پاکستانی بینڈ اوورلوڈ کے بانی اور ڈرمر فرہاد ہمایوں منگل کی صبح انتقال کر گئے ہیں۔ سنہ 2018 میں فرہاد ہمایوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہے اور انہوں نے سرجری بھی کرائی تھی۔
فرہاد ہمایوں کے انتقال کا اعلان منگل کو بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا گیا۔ فیس بک کی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’فرہاد ہمیں آج چھوڑ کے چلے گئے، فرہاد چاہتے تھے کہ ان کی زندگی کو اچھے طریقے سے یاد کیا جائے ، لہذا ہم ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور آج ان کے لیے دعا مانگیں۔‘
جیسے ہی فرہاد ہمایوں کی انتقال کی خبر سامنے آئی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تبصروں میں ان کی موسیقی سے جڑی یادیں تازہ کرنے لگے۔
My cousin, Farhad Humayun, has passed away. He was an incredible musician and artist. An emptiness has taken the place of his larger than life personality. pic.twitter.com/MODrRJzX6u
— Taimur Rahman (@Taimur_Laal) June 8, 2021
فرہاد ہمایوں کے کزن اور موسیقار تیمور رحمان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویت کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کزن فرہاد ہمایوں کا انتقال ہوگیا ہے، وہ ایک زبردست موسیقار اور فنکار تھے، ان کے جانے سے خالی پن نے ہماری زندگی میں جگہ لے لی ہے۔‘
صارف نسیم اکرم نے لکھا کہ ’اندوہناک سچائیوں کے ساتھ زندگی کو قبول کرنا پڑتا یے۔ خدا آپ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے ہمت دے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔‘
I grew up listening to overload, being inspired, electrified and entranced by it. Farhad humayun was my pakistani musical hero through my teenage years. Sad to hear he passed away and suffered with cancer so. He will always be the king of the drums. Allah maghfirat farmayein. pic.twitter.com/yUSPzxoqE5
— Mooroo (@Mooroo4) June 8, 2021