بلوچستان کے ضلع خضدار میں بس حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس زائرین کو لے کر سندھ جارہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے مطابق حادثہ خضدار سے تقریباً 40 کلومیٹر دور تحصیل کرخ میں خضدار رتوڈیرو شاہراہ پر بھلونک کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک بس تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
اردونیوزسے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا کہ بس زائرین سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی اور اس کی چھت پر بھی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
گھوٹکی ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، ہلاکتیں 56 ہو گئیںNode ID: 572216