حائل ریجن میں اجتماعی جھگڑے پر پانچ شہری گرفتار
سوشل میڈیا پرلڑائی کی وڈیو وائرل ہونے پرملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں حائل ریجن میں پولیس نے پانچ سعودی شہریوں کو اجتماعی جھگڑے پرحراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق حائل ریجن کے ایک کمرشل پلازہ میں چند افراد میں کسی بات پر تکرار ہونے سے نوبت لڑائی تک پہنچ گئی۔
ریجنل پولیس ترجمان کیپٹن طارق النصار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرلڑائی کی وڈیو وائرل ہونے پرملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔
تمام گرفتار شدگان کے خلاف اجتماعی جھگڑے کا مقدمہ درج کرکے انہیں تحتیقات کےلیے ان کا کیس پراسیکیوشن کو ارسال کردیا گیا ہے۔