جدہ.....جدہ پولیس نے شہر کے معروف تجارتی مرکز میں سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کرنے والے 5شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ دیگر کی شناخت کرلی۔ مفرور افراد کاتعاقب جاری ہے۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان ڈاکٹر عاطی القرشی نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک تجارتی مرکز میں 2 افراد کے درمیان نوک جھونک ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی تھی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے جھگڑا ختم کرانے کیلئے مداخلت کی تو دیگر افراد نے ان پر حملہ کرکے کئی کو زخمی کردیا۔ اس پورے جھگڑے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اسکی مدد سے حملہ آوروںکی شناخت کرکے 5کو گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر مفرور ہیں۔ تلاش جاری ہے۔